دنیا کے اکثر ہوٹلوں میں کمرہ نمبر 420 نہیں ہوتا۔ انتہائی دلچسپ وجہ

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 1 مئی 2016 04:01

دنیا کے اکثر ہوٹلوں میں کمرہ نمبر 420 نہیں ہوتا۔ انتہائی دلچسپ وجہ

420 کا ہندسہ پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں بدنام ہے۔ پاکستان میں پاکستان پینل کوڈ کی شق 420 جعل سازی اور دھوکے دہی کی سزاؤں سے متعلق ہے، اس لیے پاکستان میں دھوکے بازوں کو مسٹر 420 بھی کہا جاتا ہے۔ دھوکہ بازی کے لیے 420 کا ہندسہ اتنا زیادہ استعمال ہو چکا ہے کہ 420 کا لفظ سنتے ہیں ہر پاکستانی کے ذہن میں دھوکے بازی اور جعل سازی کا ہی خیال آتا ہے۔


دنیا کےدیگر ممالک میں بھی 420 کا ہندسہ کافی بدنام ہے۔ کہاجاتا ہے کہ 1970 کی دہائی میں سینٹ رافیل ، کیلیفورنیا کے طلباء بھنگ پر پابندی لگنے کے بعد چھپ چھپ کر بھنگ استعمال کرنے لگے۔ وہ سب ہر روز 4 بجکر 20 منٹ پر لوئس پاسچر کے مجسمے کے پاس ملتے۔ آہستہ آہستہ وہ اپنے خفیہ مقام کو لوئس 420 پکارنے لگے۔ اس کے بعد 420 عالمی طور پر بھنگ یا منشیات کے استعمال کی سازگار جگہوں کو کہا جانے لگا اور 420 کا ہندسہ ایسی جگہوں کے لیے عالمی کوڈ کے طور پر مشہور ہوگیا۔

(جاری ہے)


نشے کے عادی بہت سے افراد جب ہوٹل کے 420 نمبر کے کمرے میں ٹھہرتے تو اسے بھی نشے کے لیے سازگار کمرے جان کر منشیات استعمال کرنے لگے۔ اس صورتحال پر قابو پانے کے لیے بہت سے ممالک کے بہت سے ہوٹلوں نے کمرہ نمبر 420 ختم کر دیا۔ کچھ ہوٹلوں میں 420 کو 419+1 لکھا جانے لگا تو کچھ میں تمام ہنڈسوں کو فاصلے پر لکھ کر 420 لکھا جانے لگا۔ ایک ہوٹل کے ایک منزل پر 401 سے 419 تک کمرے ہیں تو دوسری منزل پر 421 سے 434 تک۔
ایک ہوٹل کا کہنا ہے کہ اس کے کمرہ نمبر 420 کی سائن پلیٹ کو اتنی زیادہ بار چوری کیا گیا ہے کہ اب انہوں نے دروازے کی لکڑی پر ہی 420 کھود دیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu