سیلفی بناتے ہوئے نوجوان نے اپنے سر میں گولی مار لی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 1 مئی 2016 18:05

سیلفی بناتے ہوئے نوجوان نے اپنے سر میں گولی مار لی

نئی دہلی، بھارت۔ ایک بھارتی نوجوان نے اپنے باپ کے ریوالور کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے اپنے سر میں حادثاتی طور پر گولی مار لی۔
15 سالہ نوجوان کا پٹھان کوٹ، پنجاب کے ایک ہسپتال میں علاج جاری ہے، ڈاکٹروں کو امید ہےکہ نوجوان بچ جائے گا۔
شہر کے ڈپٹی پولیس سپریٹنڈنٹ، منوج کمار، نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعے کی شام کو پیش آیا جب 15 سالہ طالب علم اپنے گھر میں اپنے والد کے لائسنس یافتہ ریوالور سے کھیل رہا تھا، عام طور پر یہ ریوالوروارڈروب میں ہوتا تھا مگر اس دن لڑکے کےہاتھ لگ گیا۔

(جاری ہے)


لرکے کے باپ اور خاندان کے دیگر لوگوںنے بتایا کہ لڑکا ریوالور کے ساتھ سیفلی لینے کی کوشش کر رہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکے سے تب ہی بات کی جا سکے گی ، جب وہ ٹھیک ہوجائے گا، پولیس کے مطابق اس واقعے میں سارا قصور باپ کا ہے، جس نے بھرے ہوئے ریوالور کو تالے میں نہیں رکھا۔
فروری میں بھارتی شہر چنائے میں بھی ایک نوجوان ٹرین کے سامنے سے سیلفی لینے کی کوشش میں مارا گیا۔ممبئی پولیس نے بھی شہر کے بہت سے مقامات کو خطرناک قرار دے کر وہاں سیلفی لینے سے منع کر دیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu