دنیا کے ہر ملک کے بچوں کے لیے خط لکھنے والا بچہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 8 مئی 2016 12:07

دنیا کے ہر ملک کے بچوں کے لیے خط لکھنے والا بچہ

فن لینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8مئی۔2016ء) آجکل کے بچے اپنے ہاتھوں سے لکھنے کے بجائے زیادہ تر وقت کی بورڈز اور ٹچ اسکرین پر گزارتے ہیں، لیکن یہ بچہ سب سے مختلف ہے۔ ٹوبی لٹل نامی یہ بچہ پانچ سال کی عمر سے دنیا کے مختلف ملکوں کے لیے خط لکھ رہا ہے جن میں سے پہلا اس نے 2013ء میں بھیجا تھا جو امریکا کے جزیرے ہوائی میں موجود ایک دوست کو لکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

یہ بہت مختصر خط تھا لیکن یہ ایک انوکھے منصوبے کا پہلا قدم بنا۔ چند ماہ بعد لٹل کی اپنی ویب سائٹ بن گئی، ایک تیزی سے بڑھتا ہوا فیس بک پیج اور ساتھ ہی دنیا کے ہر ملک کو خط بھیجنے کے منصوبے کا آغاز بھی۔ یہ سب اس کی والدہ سابین سنبھالتی رہیں۔ نومبر 2015ء میں اپنی کتاب “Dear World, How are you?” کے اجراء تک وہ 562 خطوط لکھ چکا تھا جنہوں نے دنیا بھر میں خاصی میڈیا کوریج حاصل کی۔ لٹل نے پاکستان میں ثناء، محب، معصومہ، شایان، عائشہ، سارہ اور جنید نامی بچوں کو مختلف خط لکھے۔

دنیا کے ہر ملک کے بچوں کے لیے خط لکھنے والا بچہ

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu