کسان نے تو کتا سمجھ کر پالا تھا یہ کیا بلا نکل آئی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 9 مئی 2016 01:27

کسان نے تو کتا سمجھ کر پالا تھا یہ کیا بلا نکل آئی

ایک کسان نے گلیوں میں آوارہ پھرتے کتے کو ترس کھا کر اپنے پاس رکھ لیا مگربعد میں پتہ چلا کہ وہ تو ایک ریچھ ہے۔ کسان کویہ کتا کچھ ہفتوں قبل ملا تھا جسے اُس نے پالنے کےلیےاپنے گھر پر رکھ لیا۔ کتے(یعنی ریچھ) کی حالت کافی خراب تھی، وہ بھوکا اور لاغر تھا۔ کسان چین کے گاؤں میں اسے اپنے پالتو جانور کے طور پر پالنے للگا۔ کچھ ہفتوں بعد کسان نے محسوس کیا کہ اس جانور میں کچھ غیر معمولی تبدیلی واقع ہو رہی ہے۔

اس جانور کے پنجوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس جانور کی دُم بھی نہیں ہے۔ یہ محسوس کرنے کے بعد کسان نے جنگلی حیات کے اہلکاروں سے رابطہ کیا تاکہ آنے والے وقت میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں نے اسے بتایا کہ یہ ایشیائی سیاہ ریچھ ہے، جسے معدومی کے خطرے سے دوچار نسلوں میں شامل کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)


اہلکاروں نےبتایا کہ اس ریچھ کو سینے پر سفید کھال سے پہچانا جا سکتا ہے۔

یہ ریچھ چین کے یوننان صوبے کے ایک جنگل سے ملا تھا۔ اس ریچھ کو جانوروں کے تحفظ کے مقامی مرکز میں رکھا گیا ہے۔ جب یہ ریچھ کچھ بڑا ہو کر جنگل میں رہنے کے قابل ہو جائے گا تو اسے جنگل میں چھوڑ دیا جائے گا۔
چین میں اس ریچھ کے شکار کرنے، مارنےاور پالنے پر پابندی ہے، جس کی خلاف ورزی پر 10سال کی قید ہو سکتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu