سیلفی لینا مہنگا پڑگیا۔ 126 سال پرانا مجسمہ تباہ

Ameen Akbar امین اکبر پیر 9 مئی 2016 23:28

سیلفی لینا مہنگا پڑگیا۔ 126 سال پرانا مجسمہ تباہ

ایک نوجوان نے 126 سالہ پرانے مجسمے کے ساتھ سیلفی لی اور انجانے میں مجسمے کو توڑ دیا۔
نوجوان ، جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، نے 16 صدی کے پرتگالی بادشاہ کے مجسمے کے پائیدان پر چڑھ کر تصویر لینے کی کوشش کی اور مجسمہ ہی گرا دیا۔
ڈوم سیساسٹیاؤ کا یہ مجسمہ روسیو ریلوے سٹیشن ، سنٹرل لزبن کے باہر رکھا تھا۔

(جاری ہے)

یہ مجسمہ 1890 میں مکمل ہوا تھا، تب سے اب تک اسٹیشن ہی اس کی دیکھ بھال کر رہا تھا۔


نوجوان کو جیسے ہی انداہ ہوا کہ اس سے مجسمہ ٹوٹ گیا ہے، اس نے بھاگنے کی کوشش کی مگر پولیس نے اسے پکڑ لیا۔ جلد ہی اسے مقدمے کےلیے جج کے سامنے پیش کیا جائےگا۔
اس پرتگالی بادشاہ نے 1557 اور 1578 کے درمیان حکومت کی۔ اس کے بعد ایک جنگ میں 24 سال کی عمر میں مارا گیا۔ اس کی لاش کبھی نہیں ملی تھی، اس وجہ سےکہا جاتا ہے کہ وہ واپس آئے گا اور آکر اپنا تخت واپس حاصل کرے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu