دیوار میں کیا ہے؟ انٹرنیٹ صارفین ایک بار پھر پریشان

Ameen Akbar امین اکبر منگل 17 مئی 2016 23:37

دیوار میں کیا ہے؟ انٹرنیٹ صارفین ایک بار پھر پریشان

دیکھنے میں تو صاف پتہ چل رہا ہے کہ اس تصویر میں دیوار میں کیا چیز نظر آ رہی ہے مگر اس کے باوجود انٹرنیٹ پر بہت سے صارفین کافی پریشان ہیں۔ کچھ لوگوں کو یہ سانپ کا سر نظر آ رہا ہے تو کچھ لوگوں کو یہ کچھوے کا سر لگتا ہے۔
اصل معاملہ یہ ہے کہ جب بھی کسی کو کہا جاتا ہے کہ اس تصویر میں کچھ غیر معمولی بات ہے تو ہمارا ذہن اس میں موجود غیر معمولی چیز ہی ڈھونڈتا ہے۔

دماغ کو صاف اور سیدھی بات کا اندازہ بھی نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

اگر دماغ سیدھی سی بات تک پہنچ بھی جائے تب بھی ذہن میں یہی خیال رہتا ہے کہ اتنی سامنے کی بات جواب نہیں ہوسکتا۔
بصری واہمے کی کوئی بھی تصویر ہو، صارفین کو سب سے پہلے سکون سے تصویر کو دیکھنا چاہیے۔ کوئی آپ سے سیدھی سی بات پوچھ کر بھی آپ کو پریشان کر سکتا ہے، جیسا کہ اس تصویر سے لوگ پریشان ہو رہے ہیں۔
اس تصویر کو دیکھتے ہی بہت سے لوگوں نے پہچان لیا کہ اس تصویر میں دیوار میں سگار پھنسایا گیا ہے۔ سگار ذہن میں آنے کے باوجود کئی لوگ اس میں طرح طرح کے جانور اور منظر ڈھونڈ رہے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu