روبوٹ جلد ہی ڈاکٹروں، انجینئروں،ماہر تعمیرات ، وکلاء اور بہت سوں کی ملازمتیں چھین لیں گے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 22 مئی 2016 02:44

روبوٹ جلد ہی ڈاکٹروں، انجینئروں،ماہر تعمیرات ، وکلاء اور بہت سوں  کی ملازمتیں چھین لیں گے

وکلاء، ڈاکٹر، اکاؤنٹنٹ اور بہت سے دوسرے پیشہ ور لوگوں کی ملازمتیں اگلے 20 سالوں میں چھن جائیں گی۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ روبوٹ جلد ہی یہ سارے پیشے سنبھالنے کے قابل ہو جائیں گے۔
انسانی ملازمتوں کے مستقبل کے حوالے سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق جلد ہی روبوٹ مشیر ہونگے، باڈی پارٹس بنائیں گئے اور مجازی وکلاء کا کام بھی کریں گے۔
یہ خبر یقیناً پیشہ ور افراد کے لیے کافی پریشانی کا باعث ہے۔

ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ مستقبل میں روبوٹ انسانوں سے بہتر نتائج مہیا کریں گے۔
ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین نےمستقبل کے حوالے سے مختلف ملازمتوں کو دیکھا۔ان ملازمتوں میں کمیونی کیشن، روٹکس، خلائیات، ماحولیات اور ادویات شامل ہیں۔رپورٹ میں کچھ ایسے کاموں کا بھی تجزیہ کیا گیا جو مستقبل میں حساس ہونگے اسی وجہ سے انسانوں کی بجائے مشینیں انہیں سنبھال لیں گی۔

(جاری ہے)

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کی ترقی سے درمیانی درجے کی مہارت کی حامل ملازمتیں ختم ہو جائیں گی۔
ماہر مستقبلیات ڈیوڈ اے سمتھ کا کہنا ہے کہ بہت سے شعبے ایسے ہیں، جہاں مشینیں مسائل کا حل نکالنے میں اوسط انسانوں سے بہتر کام کریں گی۔قانون، حساب کتاب اور ادویات کے شعبوں میں مشینیں انسانوں سے بہتر جوابات دیں گی۔
پروفیسر لنڈا گریٹن کے مطابق ملازمین کو مستقبل میں ترقی کے لیے کافی تخلیقی کام کرنا ہونگے۔پروفیسر لنڈا کے مطابق اگلی دو وہائی میں یورپ کی ایک تہائی انسانی ملازمتیں ٹیکنالوجی کی ترقی کی وجہ سے ختم ہوجائیں گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu