بچی کو بچانے والے افسر کی 18 سال بعد اس کی گریجویشن تقریب میں شرکت

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 22 مئی 2016 20:43

بچی کو بچانے والے افسر کی 18 سال بعد اس کی گریجویشن تقریب میں شرکت

جوسیبل اپونٹ نے منگل کو ایسٹرن کنیکٹیکٹ سٹیٹ یونیورسٹی سے اپنی گریجویشن مکمل کر لی۔ اگر آفیسر پیٹر گٹز نہ ہوتا تو جوسیبل یہاں نہ ہوتی۔
18سال پہلے جب جوسیبل کے انکل کے اپارٹمنٹ میں آگ لگی تھی تو پیٹر نے ہی جوسیبل کو بچایا تھا۔ آگ لگنے کے بعد جوسیبل بے حس و حرکت پڑی تھی مگر پیٹر کی دی ہوئی طبی امداد کے بعد وہ سانس لینے لگی، اسی وقت وہ ہسپتال بھی پہنچ گئے۔


اس حادثے کے بعد دونوں کئی سالوں تک رابطے میں رہے۔

(جاری ہے)

پیٹر کی اپنی بھی دو بیٹیاں ہیں مگر وہ جوسیبل کی تعلیمی پراگراس دیکھنے کے لیے اس کے سکول بھی جاتا رہا۔
جوسیبل بھی کبھی پیٹر کو بھلا نہ پائی،جس کی وجہ سے اسے زندہ رہنے کا دوسرا موقع ملا۔جب جوسیبل کی گریجویشن کا موقع آیا تو پیٹر بھی سامعین میں موجود تھا۔انہوں نے بڑے خوش و خرم اور فخریہ انداز میں ایک ساتھ تصویر بنوائی۔
جوسیبل کا کہنا تھا یہ لمحات اس کی زندگی کے خاص لمحات ہیں، وہ انہیں اُن تمام لوگوں کے ساتھ باٹنا چاہتی ہے، جو اس کے لیے اہم ہیں اور جن کی وجہ سے وہ اس مقام تک پہنچی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu