اٹلی کے باورچیوں نے ایک میل طویل پیزا بنا کر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 24 مئی 2016 02:45

اٹلی کے باورچیوں نے ایک میل  طویل  پیزا بنا کر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

نیپلز، اٹلی سے تعلق رکھنے والے 100 باورچیوں نے نیپلز میں ہی6,082 فٹ طویل پیزا بنا کر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
ان باورچیوں نے 44 ہزار پاؤنڈ آٹا، 3ہزار 5سو پاؤنڈ ٹماٹر، 44 ہزار پاونڈ پنیر اور 53 گیلن زیتون کے تیل کی مدد سے 1.15 میل طویل نیاپولیٹن پیزا بنایا۔
اس طویل پیزے کو بنانے میں 11 گھنٹے لگے۔

(جاری ہے)

اسے پکانے کے لیے خصوصی طور پر لکڑی سے جلنے والے 5 اوون تیار کیے گئے تھے۔
ورلڈ ریکارڈ بنانے کے بعد یہ پیزا موقع پر موجود افراد کو کھلایا گیا، بچ جانے والا پیزا فلاحی اداروں کو بھیج دیا گیا۔ طویل ترین پیزا کا ریکارڈ اس سے پہلے بھی اٹلی کے پاس ہی ہے۔ طویل ترین پیزا کا پچھلا ریکارڈ5,234فٹ اور 4.8 انچ پیزا بنا کر بنایا گیا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu