زمین اندر سے خالی اور ایک الگ دنیا رکھتی ہے، نیا دعویٰ سامنے آ گیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 24 مئی 2016 18:41

زمین  اندر سے خالی اور ایک  الگ دنیا رکھتی ہے، نیا دعویٰ سامنے آ گیا

ناسا کی طرف سے سامنے آنے والی چند تصاویر، جنہیں مبینہ طور پر ناسا نے فوراً ڈیلیٹ کر دیا تھا، کو دیکھتے ہوئے ، سازشی نظریات کے حامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ قطبین پر زمین میں سوراخ ہے، جہاں سے اندر سے خالی زمین کو دیکھا جا سکتا ہے۔اُن لوگوں کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ان تصاویر سے زمین کےا ندر ایک اور دنیا کے ہونے کے نظریے کو تقویت ملتی ہے۔یہ بھی دعویٰ کیا جاتا ہے کہ زمین کے اندر جو دنیا ہے ،اس کا اپنا ہی الگ سورج ہے اور اس دنیا میں بڑے بڑے جانور رہتے ہیں۔


یوٹیوب پر موجود سازشی عناصر کے حامی چینل secureteam10نے کہا ہے کہ انہوں نے قطب شمالی کی جو بھی خلائی تصویر دیکھی ہے ،اس میں انہیں ایک بہت بڑا گڑھا نظر آیا ہے، جس کے نیچے کچھ بھی چھپا ہو سکتا ہے۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ امریکی حکومت اس راز کو جان بوجھ کر چھپا رہی ہے، اس لیے قطب شمالی پر سے جہازوں کے گزرنے پر پابندی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بھی کہا جاتا ہے کہ انٹارکٹکا کی ہائی ریزولوشن تصاویر میں اس گڑھے کو جان بوجھ کر دھندلا دیا جاتا ہے۔


قطبین پر مہم جوئی کرنے والے ایڈمرل رچرڈ ای برڈ نے اپنی ڈائری میں لکھاہے کہ وہ زمین کے اندر جا کر 1700 میل کا سفر کر چکا ہے، اس نے زمین کے اندر یہ سفر پہاڑوں، جھیلوں، سبزہ زاروں اور جانوروں کے درمیان کیا۔رچرڈ کا یہ بھی کہنا ہےکہ سمندر سے نکلنے والی اڑن طشتریوں نے 1920 میں اس کے آدھے بیڑے کو بھی تباہ کر دیا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu