لندن میں سعودی شہزادے کا روپ دھارنے والے پاکستانی ” پرینک سٹار “ کی دھوم

منگل 24 مئی 2016 19:22

لندن میں سعودی شہزادے کا روپ دھارنے والے پاکستانی ” پرینک سٹار “ کی دھوم

پاکستان سے تعلق رکھنے والے برٹش پرینک سٹار ثنان اختر نے سعودی شہزادے کا روپ دھار کر لند ن کے مختلف شاپنگ مالز میں لو گوں کو بے وقوف بنا دیا ۔ ثنا ن اختر جو کے مشہور آن لائن آرٹسٹ ہے اور پرینک سٹار کی حثیت سے بھی جانا جاتا ہے.ثنان اختر کارڈیف کے علاقے میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مشہور سعودی پرنس بن کر پھرتا رہا۔

(جاری ہے)

ایک شاپنگ مال میں جا کر اس نے کہنا شروع کر دیا کہ پرنس کی طرف یہاں موجود تمام لوگوں کے لیے فری آئی فون کا تحفہ ،اس کے بعد وہ مشہور گھڑیوں کی دوکان رولیکس پر گیا جہاں سے چھ ملین ڈالر کی گھڑی خریدنا چاہتا تھا۔

ثنان اختر نے باقاعدہ سعودی لباس پہنا ہوا تھا ، قیمتی جوتے اور ساتھ میں سکیورٹی گارڈ بھی تھے۔ وہ جہاں بھی جاتا تولوگوں سے ہا تھ ہلا کے عربی زبان میں ہیلو ہائے کرتا۔ اسکی اس ویڈیو کو ابھی تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu