چین میں سیلفی لینے کے لئے جدید ڈرون متعارف

ہفتہ 28 مئی 2016 20:49

چین میں سیلفی لینے کے لئے جدید ڈرون متعارف

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مئی۔2016ء) دور جدید میں ہر عمر کے افراد کیلئے اپنے اسمارٹ فون سے سیلفی لینا ایک دلچسپ اور پسندیدہ مشغلہ بن گیا ہے،اسی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ماہرین نے کئی جدید سیلفی اسٹکس متعارف کروائیں ۔لیکن اب سیلفی اسٹک کا فیشن ہوا پرانا کیونکہ اب سیلفیاں بنے گی جدید سیلفی ڈرونز سے۔

(جاری ہے)

چین میں سیلفی لینے کے شوقین افراد کے لئے پرواز کرنے والے جدید پاکٹ سائز ڈرونز تیار کر لئے گئے ہیں۔

اب ناصرف اپنے پسندیدہ اینگل سے سیلفیاں بنائی جاسکتی ہیں بلکہ اس ڈرون کو باآسانی جیب میں ڈال کر کہیں بھی لے جایا جاسکتا ہے۔ڈوبی نامی اس ڈرون کو صارفین ایپلی کیشن کے ذریعے اپنے اینڈرائیڈ فون سے منسلک کرکے با آسانی سیلفیاں لے سکتے ہیں۔اس ڈرون کی قیمت عالمی مارکیٹ میں1900یوآن ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu