اس بصری واہمے نے سالوں بعد پھر انٹرنیٹ صارفین کو پریشان کردیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 31 مئی 2016 17:24

اس بصری واہمے نے سالوں بعد پھر انٹرنیٹ صارفین کو پریشان کردیا

یہ تصویر کئی سال پہلے انٹرنیٹ پر کافی مشہور ہوئی تھی مگر پچھلے ہفتے سے یہ ایک بار پھر تیزرفتاری سے شیئر کی جا رہی ہے۔ اس تصویر میں ایک آدمی اور ایک عورت کو گلے ملتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اصل مسئلہ تصویر کے نچلے حصے میں ہے، جہاں یوں لگتا ہے کہ مرد اور عورت دونوں ہی پچھل پیری ہیں اور دونوں ہی الٹے پاؤں سے کھڑے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)


یہ تصویر اصل میں بہت سادہ ہے۔ اس تصویر میں مرد اور عورت کے پاؤں الٹے نظر آنے کی وجہ یہ ہے کہ مرد نے جو ٹراؤزر پہنا ہوا ہے ، وہ نیچے سے دو یعنی سفید اور سیاہ رنگوں کا ہے، لیکن خاتون کے کھڑا ہونے کا سٹائل اس طرح کا ہے کہ لگتا ہے جیسے اس کے پاؤں الٹے ہوں ۔
ریڈٹ پر صارف Blood_Reaper کے اس تصویر کو شیئر کرنے کے بعد 18لاکھ سے زیادہ صارفین اسے دیکھ چکے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu