دادی کی موت کا اس سے انوکھا اعلان کسی نہیں کیا ہو ہوگا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 1 جون 2016 04:12

دادی کی موت کا اس سے انوکھا اعلان کسی نہیں  کیا ہو ہوگا

بارسلونا، اسپین ۔ ایک ہسپانو ی اخبار میں دادی کی موت کا اعلان آنکھ مارتے ہوئے ایموجی کے ساتھ شائع کیا گیا۔ کارمین بوسٹامینٹے بارنگو نے اپنےبچوں کو وصیت کی ہوئی تھی کہ جب وہ مرجائے تو اس اخبار میں اس کی موت کا اعلان اس کے پسندیدہ ایموجی کے ساتھ شائع کیا جائے۔ کارمین کا انتقال 75سال کی عمر میں ہوا۔ اس کی وفات کے ساتھ ہی اس کی اولاد نے فوری طور پردادی کی وصیت پرعمل شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

اس کی وفات کا اعلان اخبار کے صفحہ 38 پر شائع کیا گیا۔ ویب سائٹ پر بھی اسے مکمل گرافک کے ساتھ شائع کیا گیا۔
اس کےبیٹے کا اپنی ماں کے بارے میں کہنا تھا کہ وہ ایک باکردار اور عظیم ما ں تھی جس کی بچگانہ عادات کبھی ختم نہ ہوئی ۔اُس کے بیٹے نے بتایا کہ اُس کی ماں جب بھی اپنے بچوں کو وٹس اپ پر رابطہ کرتی تو آنکھ مارتے ایمو جی کا استعما ل کرتی کیونکہ وہ اُس کا پسند یدہ ایموجی تھاا۔ کارمین کی موت کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu