روسی جوڑے نے 23سال پہلے لاوارث ریچھ کو اپنا کر خاندان کا فرد بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 1 جون 2016 15:48

روسی جوڑے نے 23سال پہلے لاوارث ریچھ کو اپنا کر خاندان کا فرد بنا لیا

سٹیفن ایک پالتو ریچھ ہے جو روس کے شہر ماسکو میں سیوٹلانا اور یوری پنٹلنیک کے ساتھ اُن کے گھر میں گھر کے فرد کی طرح رہتا ہے۔ سیوٹلانا اور یوری سٹیفن کو 23 سال پہلے زخمی حالت میں گھر لائے تھے ۔ اس وقت اس کی عمر 3 ماہ تھی۔

(جاری ہے)

سٹیفن جنگل میں شکاریوں کو بری حالت میں لاوارث گھومتے ہوئے ملا تھا، جس کےبعد سیوٹلانا اور یوری نے اسے اپنے گھر میں رکھنے کا فیصلہ کیا

300 پاؤنڈ وزنی اور 7 فٹ اونچا سٹیفن گھر کے ارد گرد کے پودوں کو پانی دیتا ہے اور وہ گھر کے افراد کے ساتھ مل کر ٹی وی دیکھتا ہے جس کی وجہ سے سٹفین کی محبت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

سٹفین انسانوں سے محبت کرتا ہےاور ایک ملنسار ریچھ ہے۔مسز پنٹلینکو کا کہنا ہے کہ سٹفین کبھی غصے میں نہیں آتا اور نہ ہی اس نے کبھی ہمیں کاٹا ہے۔
سٹفین روزانہ 25 کلو گرام مچھلی، سبزیاں اور انڈے کھاتاہے۔سٹفین ان لوگوں کے ساتھ فٹبال کھیلتا ہے ۔ سٹیفن کا زیادہ تر وقت فلموں میں اداکاری کرتے ہوئے اور فوٹو شوٹ کے لیے پوز بناتے ہوئے گزرتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu