بائبل کے ساتھ یہ سلوک ہونے کی کسر ہی رہ گئی تھی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 1 جون 2016 17:05

بائبل کے ساتھ یہ سلوک ہونے کی کسر ہی رہ گئی تھی

ایموجیز نے جہاں میسجنگ کے حوالے سے بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے، وہیں اس سے بائبل بھی محفوظ نہیں رہی۔ اب بائبل کا ایک ایسا ترجمہ کیا گیا ہے، جس مختلف الفاظ کو ایموجیز سے بدل دیا گیا ہے۔اس بائبل کا نام بائبل ایموجیز رکھاگیا ہے۔ بائبل ایموجیز میں بائبل کی 66 کتابو ں کو ہی ایموجیز میں بدل دیا گیا ہے۔ بائبل کے مخصوص الفاظ کو ایموجیز سے بدلنے کےلیے ایپل کی ایموشن لائبریری استعمال کی گئی ہے۔

(جاری ہے)


اس کے علاوہ بائبل ایموجی کی ویب سائٹ پر صارفین کو سہولت دی گئی ہے کہ وہ بائبل کی کوئی بھی آیت لکھ کر اسے ایموجیز سے بدل سکتے ہیں۔بائبل ایموجیز کی آئی او ایس ایپلی کیشن بھی جاری کی گئی ہے، جو 2.99 ڈالر میں ایپ سٹور پر دستیاب ہے۔ ڈویلپر کا کہنا ہے کہ وہ اس کا اینڈروئیڈ ورژن متعارف نہیں کرا سکا، جس کی وجہ بائبل ایموجی کا ایپل کی ایموشن لائبریری پر بننا ہے۔
بائبل ایموجی میں خدا کا ایموجی بھی بنایا گیا ہے۔ ہزاروں الفاظ کے مزید ایموجیز بھی ہیں۔ جس جس لفظ کا ایموجی موجود ہے بائبل ایموجی میں سے اس لفظ کو حذف کر کے ایموجی استعمال کیا گیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu