پنجرے میں گرنے والے بچے کو بچانے کے لیے گوریلا کو مار دیا گیا، مگر ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ گوریلا بچے کو بچا رہا تھا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 1 جون 2016 18:38

پنجرے میں گرنے والے بچے کو بچانے کے لیے گوریلا کو مار دیا گیا، مگر ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ گوریلا بچے کو بچا رہا تھا

سنسناٹی ، امریکا کے چڑیا گھر میں ایک گوریلا کو اس وقت ہلاک کر دیا گیا، جب ایک بچہ اس کے پنجرے میں گر گیا۔ گوریلا کی ہلاکت سے سوشل میڈیا پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہرامبی نام کا گوریلا بچے کی حفاظت کر رہا تھا۔گوریلا کے پنجرے کے باہر سے لی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ہرامبی نے 4 سالہ بچے کے ہاتھ اس طرح پکڑے ہوئے ہیں، جیسے اس کی حفاظت کر رہا ہو۔

بچے کے پنجرے میں گرتے ہی موقع پر موجود افراد نے شور مچانا شروع کردیا۔
ہرامبی 17 سال کا گوریلا تھا، اس کا وزن 400 پاؤنڈ تھا، لوگوں کے شور مچانے سے وہ گھبرا گیا اور بچے کو ہاتھوں اور پشت سے پکڑ کر پانی میں بھاگ گیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گوریلا کا بچے کے ساتھ سلوک ایسا ہی تھا جیسے وہ اس کی حفاظت کر رہا ہو۔

(جاری ہے)


ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ گوریلا بچے کی حفاظت کر رہا تھا، مگر موقع پر موجود گارڈز کے پاس اسے ہلاک کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔


چڑیا گھر کے عملے کا کہنا ہے کہ اگر گوریلا کو گن سے بے ہوشی کا ٹیکہ لگایا جاتا تو اس کے اثر کرنے میں دس منٹ کا وقت لگتا، اس لیے سیکورٹی گارڈ کے پاس گوریلا کو گولی مارنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu