والدین نے اپنے بچے کو سزا دینے کے لیے ریچھوں سے بھرے جنگل میں چھوڑ دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 2 جون 2016 20:28

والدین نے اپنے بچے کو سزا دینے کے لیے ریچھوں سے بھرے جنگل میں چھوڑ دیا

7سالہ جاپانی بچے کے والدین اپنے بچے کو شرارتوں کی سزا دینے کے لیے ریچھوں سے بھرے جنگل میں چھوڑ آئے۔یاماٹو ٹنوکا کے والدین نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے پہلے بچے کی گمشدگی کے حوالے سے جھوٹ بولا تھا۔

(جاری ہے)

والدین نے پہلے کہا تھا کہ اُن کا بچہ جاپان کے شمالی مرکزی جزیرے ہوکائیدو میں چہل قدمی کے دوران کھو گیا ہے، تاہم جب سوشل میڈیا پر لوگوں نے والدین کے غیر ذمے دارانہ روئیے پر انہیں برا بھلا کہا تو انہوں نے اصل حقیقت بتا دی۔

انہوں نے بتایا کہ اس کا بچہ شرارتیں کر رہا تھا۔ وہ اسے سزا کے طور پر جنگل میں چھوڑ آئے مگر جب بعد میں جا کر دیکھا تو وہ غائب تھا اور اب مسلسل 6 دنوں سے غائب ہے۔
150سے زائد امدادی کارکن بچے کی تلاش کر رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ پچھلے دنوں ہونے والی بارش کے باعث بچے کا زندہ بچنا مشکل لگتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu