62 فٹ لمبے بالوں والا بھارتی شخص گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام لکھوائے گا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 3 جون 2016 05:37

62 فٹ لمبے بالوں والا بھارتی  شخص گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام لکھوائے گا

سندر نگر، بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے بال 62 فٹ لمبے ہیں۔ وہ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرانے کے لیے درخواست دےگا۔
ایک ویڈیو(دیکھنے کےلیےیہاں کلک کریں) میں دیکھا گیا ہے کہ 60 سالہ ساوج بھائی راتھوا اپنے بالوں کوکھول اور سرپر باندھ رہا ہے۔ ساوج بھائی اپنے بالوں کو کئی دہائیوں سے بڑھا رہا ہے۔

(جاری ہے)

وہ اکثر اپنے بالوں کو ہاتھوں میں لپیٹ کر گھومتا ہے یا پھر پگڑی کی طرح سر پر باندھ لیتا ہے۔ ساوج بھائی کا کہنا ہے کہ وہ اپنےبالوں کو صحت مند اور مضبوط رکھنے کےلیے پھل اور سبزیاں کھاتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ وہ ہر دوسرے دن اپنے بالوں کو دھوتا ہے، جس میں اسے تین گھنٹے لگتے ہیں۔اُس کےپوتے بالوں کو ہاتھوں میں پکڑ کر سورج کی روشنی میں کھڑے ہو کر انہیں خشک کرتے ہیں۔
ایک مقامی غیر تجارتی تنظیم ساوج بھائی کی گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرانے میں معاونت کر رہی ہے۔ اس سے پہلے لمبے بالوں کا ریکارڈ 2010 میں مرنے والے چین کے Xie Qiuping کا ہے ، جس کے بال 22فٹ لمبے تھے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu