چینی لڑکی نے پابندیوں سے تنگ آ کر اپنے امیر شوہر کو چھوڑنے کی دھمکی دے دی

گھر کے باہر تمام بیش قیمتی تحائف جلا ڈالے، خاوند پاﺅں میں گر کر معافی مانگتا رہا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 جون 2016 11:57

چینی لڑکی نے پابندیوں سے تنگ آ کر اپنے امیر شوہر کو چھوڑنے کی دھمکی دے دی

چین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 جون 2016ء) :دولت سے پیار نہیں خریدا جا سکتا۔ اس کا عملی مظاہرہ تب دیکھنے میں آیا جب چین سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے اپنے امیر شوہر کو طلاق کی دھمکی دی جبکہ اس کا شوہر اس کے پاﺅں میں گر کر اسے روکنے کی کوشش کرتا رہا۔ مشرقی چین کے صوبے گوانگژو میں ایک لڑکی نے اپنے امیر سسرالیوں کے کچھ اصولوں سے تنگ آ کر اپنے خاوند کو طلاق دینے کے دھمکی دے دی۔

اطلاعات کے مطابق غم و غصے میں مذکورہ لڑکی نے اپنے خاوند کی جانب سے بطور تحفہ دئے گئے تمام بیش قیمت اور برانڈڈ بیگز بھی جلا دئے۔

(جاری ہے)

دونوں دو سال قبل ایکدوسرے کو ایک مشترکہ دوست کی پارٹی میں ملے تھے جس کے بعد ایک سال تک ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا اور بالآخر دونوں نے شادی کر لی۔لڑکا ایک ٹریڈنگ بزنس کرنے والے خاندان سے تعلق رکھتا ہے جبکہ لڑکی قدرے متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہے۔شادی کے بعد ہی سے لڑکی کو خاندان کے فیشن اور طور طریقوں کو اپنانے کے لیے مجبور کیا جاتا رہا یہی وجہ تھی کہ ایک عالیشان گھر، گاڑیاں اور ایک خواب سی زندگی کی پیشکش کے باوجودلڑکی نے اپنے سسرال اور لڑکوں کی جانب سے عائد تمام پابندیوں سے تنگ آ کر اپنے خاوند کو چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu