اب پرندوں کو دانہ ڈالنے کے لیے بھی لباس تیار ہوگئے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 3 جون 2016 18:28

اب پرندوں کو دانہ ڈالنے کے لیے بھی لباس تیار ہوگئے

وسلر، برٹش کولمبیا۔ ایک کینیڈین کاسٹیوم ڈیزائنر نے اپنی تازہ ترین تخلیق کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس نے جو لباس بنایا ہے اس میں بہت سے پھول اور پیالیاں لگی ہوئی ہیں۔ ان پھولوں اور پیالیوں سے ہمنگ برڈز دانہ کھائیں گے۔

(جاری ہے)


کیری کیمپبل نے فیس بک پر پینٹرٹینمنٹ پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں وسلر، برٹش کولمبیا کی ڈیزائنر کو یہ لباس پہنے اور ایک درجن ہمنگ برڈ میں گھرے دکھایا گیا ہے۔
کیری کا کہنا ہےکہ اس کے بچوں نے اسے کریزی برڈ لیڈی کا نام دے دیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu