آپ کو بالکل بھی اندازہ نہیں کہ آسمان کی پر بلندیوں پر موجود یہ لوگ کیا کر رہے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر پیر 6 جون 2016 17:05

آپ کو بالکل بھی اندازہ نہیں کہ  آسمان کی  پر بلندیوں پر موجود یہ لوگ کیا کر رہے ہیں

آپ تصویر میں آسمان کی بلندیوں پر موجود لوگوں کو دیکھ کر ضرور حیران ہو رہےہونگے۔ان لوگوں نے زمین سے آسمان کی بلندی تک کا سفر صرف کھانا کھانے کے لیے کیا ہے۔
بیلجیئم کے شہر برسلز میں یہ لوگ زمین سے 160 فٹ کی بلندی پر صرف کھانا کھانے گئے ہیں۔آسمان کی بلندیوں پر اس طرح بیٹھ کر کھانا اپنی نوعیت کا منفرد تجربہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)


بلندی پر کھانا کھلانے کے لیے مہمانوں کو پہلے ٹیبل کے ساتھ جکڑ دیا جاتا ہے اور اس کے بعد انہیں 160 فٹ کی بلندی تک پہنچا دیا جاتا ہے، جہاں انہیں بہترین باورچیوں کےہاتھ کا بنا 5کورس کھانا کھلایا جاتا ہے، یعنی انہیں پہلے سوپ پلایا جاتا ہے، پھر بھوک بڑھانے والی کوئی چیز، اس کے بعد سلاد، پھر کھانا اور پھر میٹھا کھلایا جاتا ہے۔

اس بلندی پر کھانا کھانے کا خرچ 307 ڈالر ہوتا ہے.
اتنی بلندی پر کھانا کھانے والے یا اُن کے ساتھ جانے والے صرف ایک بات کا خیال رکھیں کہ انہیں بلندی سے خوف نہ آتا ہو۔

Browse Latest Weird News in Urdu