شیر نے دو سالہ بچے پر حملہ کیا اور سب کی دھڑکنیں رک گئی مگر پھر وہ ہوا جو شیر کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 7 جون 2016 08:47

شیر نے دو سالہ بچے پر حملہ کیا اور سب کی دھڑکنیں رک گئی  مگر پھر وہ ہوا جو شیر کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

جاپان میں ایک چڑیا گھر میں ایک دوسالہ بچہ شیر کے سامنے ہی شیر کی طرف منہ کیے کھڑا تھا۔ دونوں ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے تھے۔ اس دوران بچے نے اپنا رخ پیچھے کی طرف کرلیا۔ شیر نے اپنے شکار کو اس لاپروائی سے پیچھے منہ کیے کھڑا دیکھا تو چھپ کر حملے کا سوچا۔ شیر نے بچے کو بے خبری میں ہی پکڑنے کےلیے اس کی طرف دو ڑ لگا دی ۔

(جاری ہے)

یہ منظر دیکھ کر سب کی دھڑکنیں رک گئی مگر پھر وہ ہوا جو شیر کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔ شیر تیز رفتار میں دوڑتا ہوا جیسےہی بچے کے قریب آیا، ایک ہی دم اپنے اور بچے کے درمیان موجودشفاف شیشے سے ٹکڑا گیا۔ شیر کی شیشے کے ساتھ ٹکڑ سے بچہ تھوڑا ڈر گیا مگر شیر کو اچھی خاصی چوٹیں آئیں۔ آپ بھی اس منظر کو ذیل کی ویڈیو میں دیکھیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu