چیتے کو پتاہے کہ یہ شخص مشکوک نہیں مگر وہ پھر بھی اس پر حملہ کرنے جا رہا ہے۔ حیران کن ویڈیو

جمعرات 9 جون 2016 02:38

چیتے کو پتاہے کہ یہ شخص مشکوک نہیں مگر وہ پھر بھی اس  پر حملہ کرنے جا رہا ہے۔ حیران کن ویڈیو

فیس بک پر پوسٹ کی جانے والی ایک فوٹیج میں دکھایا گیا کہ ایک سیاہ چیتا اپنے مالک پر اس طرح حملہ کرتا ہے ،جیسے کہ مالک چور ہو۔ اس ویڈیو کو بلیک جیگوار وائٹ ٹائیگر فاؤنڈیشن نے اپ لوڈ کیا ہے۔اس ویڈیو کو دیکھ کر بظاہر یوں لگتا ہے کہ ایک چیتا چپکے سے کسی چور پر حملہ کرنے جا رہاہو مگر ویڈیو ختم ہونے پر پتہ چلتا ہے کہ اس کا چپکے سے چلنا ایسے تھا کہ اس کے مالک کو اس کے آنے کی خبر نہ ہوجائے۔

اس سیاہ چیتے کا نام کل ای اور فاؤنڈیشن کے مالک کا نام ایڈوارڈو سریو ہے۔
ویڈیو کے آخر میں چیتے اور اس کےدرمیان کافی محبت دکھائی گئی ہے۔ مگر سوال یہ پیدا ہوتا کہ جان لیوادرندے سے اتنا قریب ہونا درست ہے؟
جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ نے اس سوال کا جواب نہیں میں دیا ہے۔

(جاری ہے)

بگ کیٹ ریسکو کے مطابق انہوں نے اس سال چیتوں کے 8 حادثات دیکھے ہیں، جس میں سے کئی میں چیتوں نے اپنے مالکان پر ہی حملہ کر دیا تھا۔


بلیک جیگوار وائٹ ٹائیگر فاؤنڈیشن پر سب سے بڑا اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ یہاں سریو اور جانوروں کے بیچ کوئی باڑ نہیں۔سریو چیتوں کو اپنے بچوں کی طرح سمجھتا ہے۔ اس کا مسلسل چیتوں میں رہنا ، اس کے لیے اور اس جگہ آنے والوں کی زندگیوں کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔
جنوری میں دی ڈیلی بیسٹ نے رپورٹ دی تھی کہ بلیگ جیگوار وائٹ ٹائیگر فاؤنڈیشن آنے والوں میں بہت سی مشہور شخصیات بھی ہیں۔یہاں 100 ایکڑ جگہ میں 200چیتوں کو رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu