جرمن شیفرڈ کتے اچھے چوکیدار ہی نہیں بلکہ دانت بھی نکال سکتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 9 جون 2016 07:52

جرمن شیفرڈ کتے اچھے چوکیدار ہی نہیں  بلکہ دانت بھی نکال سکتے ہیں

کورونا، کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے اپنی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے بغیر ڈاکٹر کے اپنا دانت نکال لیا۔اس کے لیے اس نے اپنے پالتو جرمن شیفرڈ سے مدد لی۔
کارلوس واسکویز نے اپنی 10سالہ بیٹی سڈنی کی ویڈیو اپنے ڈینٹسٹ کے فیس بک پیج پر شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں سڈنی کو دانت اور کتے کے پٹے کے ساتھ دھاگا باندھ کر دانت نکالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


کارلوس نے فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہمارے پسندیدہ ڈینٹسٹ ڈاکٹر آر جیمز رچرڈ سن ہی سڈنی کا سارا کام کرتے تھے ، کیونکہ وہ بچوں کے لیے بہترین ڈینٹسٹ ہیں اور واحد شخص جن پر بچے اعتبار کرتے ہیں۔ لیکن چونکہ اتوار تھا اور اس کا آفس بند تھا اس لیے سڈنی نے دانت نکالنے کے لیے اپنے جرمن شیفرڈ کی مدد لینے کا فیصلہ کیا۔
کارلوس نے تجربے کے کامیاب ہونے پر اپنی بیٹی کو فون دلانے کا بھی وعدہ کیا تھا۔سڈنی نے اپنا دانت کامیابی سے نکالنے کے بعد ایسے بچوں، جن کے دانت بہت زیادہ ہل رہے ہوئے، کو دانت نکالنے کے لیے اسی تجربے کو دوہرانے کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu