اب Internet استعمال ہوگا یا internet؟ فیصلہ ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 14 جون 2016 22:53

اب Internet استعمال ہوگا یا Internet؟ فیصلہ ہوگیا

1970 کے عشرے کے شروع سے ہی انٹرنیٹ کے پھیلاؤ کے ساتھ ہی انٹرنیٹ کے معیارات متعین کرنے والے ادارے اور ٹیکنیکل انفراسٹرکچر کے ادارے انٹر نیٹ کے Internet ہی لکھتے آتے ہیں، یعنی انٹرنیٹ کے پہلے حرف آئی کو بڑے حروف میں لکھا جاتا ہے۔ انگریزی میں انٹرنیٹ اب تک بطور اسم خاص(Proper noun) کے استعمال ہوتا آیا ہے۔ تاہم اب بہت سی امریکی نیوز ایجنسیوں نے Internetکو internet لکھنا شروع کر دیا ہے۔

، یعنی اب انٹرنیٹ کا پہلا حرف بڑے حروف میں نہیں لکھا جاتا۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے 1 جون سے Internet کو internetلکھنے کے اپنے فیصلے پر عمل درآمدشروع کردیا ہے۔اس کے فوراً بعد نیویارک ٹائمز اور وال سٹریٹ جرنل بھی انٹرنیٹ کے آئی کو چھوٹے حروف میں لکھ رہے ہیں۔ برطانیہ میں میڈیا سے تعلق رکھنے والے ادارے بھی پچھلے کچھ سالوں سے انٹرنیٹ کے آئی کو چھوٹے حروف میں لکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)


ویبسٹر کی نیوورلڈ کالج ڈکشنری میں بھی اب انٹرنیٹ کے آئی کو چھوٹے حروف میں لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اے ایف پی سٹائل گائیڈ میں انگریزی میں انٹرنیٹ کے آئی کو بڑے حروف میں اور فرانسیسی میں چھوٹے حروف میں لکھنے کا کہا گیا ہے، لیکن امریکی میڈیا کے internet استعمال کرنے سے شاید اے ایف پی بھی اب internet ہی استعمال کرنے لگے۔
انٹرنیٹ کو internet کے طور پر لکھنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ روزمرہ زندگی میں بہت زیادہ استعمال ہونے والا لفظ ہے، اس لیے اسے چھوٹے حروف میں ہی لکھنا چاہیے۔


آکسفورڈ انگلش ڈکشنری میں ابھی تک انٹرنیٹ کوIکے ساتھ استعمال کیا جا رہا ہے۔ تاہم آکسفورڈ انگلش ڈکشنری انٹرنیٹ لفظ کےا ستعمال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اگر آئندہ چند ماہ میں انٹرنیٹ کا بڑے پیمانے پر استعمال iکے ساتھ جاری رہا تو آکسفورڈ انگلش ڈکشنری میں بھی اسے تبدیل کر دیا جائے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu