مسئلہ؟ دانت کا ہلنا۔ حل؟ ہیلی کاپٹر۔ انوکھے باپ نے ہیلی کاپٹر سے بیٹے کا دانت توڑ دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 17 جون 2016 06:25

مسئلہ؟ دانت کا ہلنا۔ حل؟ ہیلی کاپٹر۔ انوکھے باپ نے ہیلی کاپٹر سے بیٹے کا دانت توڑ دیا

گریٹ فالز، ورجینیا سے تعلق رکھنے والےایک باپ نے اپنے بیٹے کا ہلتا ہوا دانت نکالنے کے لیے سب سے ہٹ کر طریقہ اپنایا۔ اس نے اصل ہیلی کاپٹر اور ایک رسی کی مدد سے اپنے بیٹے کا ہلتا ہوا دانت نکال دیا۔
رک رحیم نے فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں اسےاپنے بیٹے کا ہلتا ہوا دانت نکالتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے شروع میں ٹیکسٹ لکھا ہوتا ہے ، مسئلہ؟ دانت ہل رہا ہے۔

(جاری ہے)

حل؟ ہیلی کاپٹر۔
اس کے بعد ایک بڑی رسی کو بچے کے دانت اور ہیلی کاپٹر سے بندھے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ رک رحیم آہستگی سے ہیلی کاپٹر بلند کرتے ہوئے بیٹے کا دانت نکال لیتا ہے۔ رک بعد میں بتاتا ہے اس انوکھے طریقے سے دانت نکالنے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات مکمل کیے گئے تھے۔ اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ اچھی یادیں بنانے کے لیے اس طرح کے طریقے اختیار کرنے چاہیے۔

Browse Latest Weird News in Urdu