اب مشروب پینے کے ساتھ کپ بھی کھائیں ۔ حیرت انگیز ماحول دوست کپ

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 19 جون 2016 03:01

اب مشروب پینے کے ساتھ کپ بھی کھائیں ۔ حیرت انگیز ماحول دوست کپ

اب آپ اپنے مشروب کو پینے کے ساتھ ساتھ کھا بھی سکتے ہیں۔برتن بنانے والی ایک کمپنی، لولی وئیر، ایسے کپ فروخت کر رہی ہے جو حل پذیر اور کھانے کے قابل ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اُن کے بنائے ہوئے کپ کھائے بھی جا سکتے ہیں اور اگر پھینک دئیے جائیں تو ماحول کے لیے مسئلہ نہیں بنتے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کے کپ استعمال کرنے سے پارٹی یا تقریبات کے بعد پلاسٹک کے کپ استعمال کرنے کے مقابلے میں کم کچرا ہوگا۔

(جاری ہے)

کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کے کپ نہ صرف کھائے جا سکتے ہیں بلکہ گرم پانی میں حل کر کے بہائے بھی جا سکتے ہیں۔
کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم ہر ایک کپ کھا کر ماحول میں ایک پلاسٹک کپ داخل ہونے سے روک سکتے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ہر سال اربوں پلاسٹک کپ کچرے میں شامل ہو کر زمین کا حصہ بنتے ہیں، اگر ہم ان میں چند فیصد بھی کمی کر سکے تو ہمارا مقصد پورا ہوجائے گا۔لولی وئیر کے بنائے یہ کپ زمین پر پھینکنے کے بعد 60 دن میں مٹی میں مل کر مٹی ہوجاتے ہیں۔
پلاسٹک کا کچر ا موجودہ دور کی بڑی مشکلات میں سے ایک ہے۔ ہر سال 8 ملین ٹن پلاسٹک سمندروں میں ڈالا جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ 2050 تک سمندروں میں مچھیلوں سے زیادہ پلاسٹک ہوگا۔

Browse Latest Weird News in Urdu