تدفین کے کاروبارسے منسلک کمپنی نے پانی سے آخری رسومات کا نیا طریقہ متعارف کرادیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 21 جون 2016 23:12

تدفین کے کاروبارسے منسلک کمپنی نے پانی سے آخری رسومات کا نیا طریقہ متعارف کرادیا

موجودہ زمانے میں آخری رسومات کے لیے مردے کو آگ میں جلانے پر ماحول کے حوالے سے کافی تحفظات ہیں۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک کمپنی نے پانی سے آخری رسومات کا نیا طریقہ متعارف کرایا ہے۔
ایکوا گرین ڈسپوزیشن(Aquagreen Dispositions) نامی کمپنی نسلوں سے آخری رسومات کے کاروبار سے منسلک ہے۔اس کمپنی کے مالک ڈیل ہلٹن کے مطابق اُن کےپانی سے آخری رسومات کے طریقے کا ایک کیمیائی نام بھی ہےجو الکلائن ہائیڈرولوسس ہے۔

(جاری ہے)

اس عمل میں گلنے سڑنے کا عمل بہت تیز ہوجاتا ہے۔
ایکواگرین کی ویب سائٹ کے مطابق اس عمل میں سب سے پہلے مردے کو جراثیم سے پاک سٹین لیس سٹیل کےبڑے سے ٹب میں رکھا جاتا ہے۔پھرہلکے پانی کے بہاؤ، درجہ حرارت اور القُلوِيَت (alkalinity) سے مردے کےجسم کا سارا گوشت پانی میں حل ہوجاتا ہے اور کچھ دیر بعد ہی ڈھانچہ باقی رہ جاتا ہے، اس کے بعد اس ڈھانچے کو اوون میں بالکل خشک کر لیا جاتا ہے۔ کمپنی خشک ڈھانچے کا پاؤڈر بنا کر اسے مرنے والے والوں کے عزیزوں کو دے دیتی ہے۔
ایکوا گرین کا کہناہے کہ وہ پچھلے ایک سال میں اس طریقے سے 200افراد کی آخری رسومات ادا کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu