کے ایف سی کھانے کے ساتھ باکس میں موبائل چارجر بھی دے رہا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 23 جون 2016 07:23

کے ایف سی کھانے کے ساتھ  باکس میں موبائل چارجر بھی دے رہا ہے

نئی دہلی، بھارت۔ کے ایف سی کھانے کی ایک نئی آفر متعارف کرائی ہے۔کے ایف سی بھارت اب 5ان 1 (5 in 1) باکس کے ساتھ پورٹیبل چارجر بھی دے گا۔ اس کھانے کے ڈبے کو اس طرح بنایا گیا ہےکہ صارفین اس میں لگے پورٹیبل چارجر میں کیبل لگا کر آرام سے کھانا کھاتے ہوئے موبائل چارج کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


کے ایف سی نے اس 5ان 1 باکس کو Watt A Box کانام دیا ہے۔ اس میں ایک یو ایس بی کیبل اور بلٹ ان پاور بنک ہے جو کسی بھی وقت موبائل کو چارج کرنے کے کام آتا ہے۔
یہ خصوصی باکس ممبئی اور نئی دہلی میں منتخب گاہکوں کو ہی دیا جا رہا ہے جبکہ آن لائن صارفین اسے کے ایف سی انڈیا فیس بک پیج پر انعام میں جیت سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu