فرانسیسی ڈاکٹروں کا زیرو گریویٹی پر دنیا کا پہلا کامیاب آپریشن ، مستقبل میں خلاء میں آپریشن کئے جا سکیں گے

جمعرات 28 ستمبر 2006 12:03

فرانسیسی سائنسدان ڈاکٹروں کو اپریشن کرتا دیکھ رہے ہیں۔
پیرس (اُردو پوائنٹ آن لائن، 28ستمبر 2006) فرانسیسی ڈاکٹروں کی چھ رکنی ٹیم نے دنیا کا پہلا تجرباتی زیرو گریوٰیٹی آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جنوب مغربی فرانس میں دوران پرواز گیارہ منٹ تک جاری رہنے والے اس اپریشن میں رضاکار مریض کے جسم سے ٹیومر علیحدہ کیا گیا ، اس مقصد کے لئے خصوصی طور پر ایک آپریشن تھیٹر تیارکیا گیا تھا زیرو گریویٹی میں کئے جانے والے اس آپریشن کے لئے ڈاکٹروں کو خصوصی تربیت دی گئی تھی۔

مستقبل میں اس نوعیت کے آپریشن کے لئے خصوصی روبوٹس کی مدد حاصل کی جائے گی جس کے بعد یہ آپریشن خلاء میں بھی کئے جا سکیں گے۔ ۔ کامیاب سرجری کرنے والے سرجن پروفیسر ڈومینیک مارٹن کا کہنا ہے کہ ہم نے یہ آپریشن زمین پر ہونے والے آپریشن کی طرح کیا ہے اور کوشش کی ہے کہ اس کا وہی نتیجہ ملے جو زمین پر ہونے والے کسی آپریشن سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu