ریسٹورانٹ کی انوکھی پیشکش اپنا نام تبدیل کریں اورساری زندگی مفت برگر کھائیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 1 جولائی 2016 04:15

ریسٹورانٹ کی انوکھی پیشکش اپنا نام تبدیل کریں اورساری زندگی مفت برگر کھائیں

ہرروز برگر کھانے والوں اور مفت میں کھانے کا خواب دیکھنے والوں کے لیے خوشخبری ۔ایک ریسٹورانٹ آپ کے خواب کو حقیقت میں بدلنا چاہتا ہے۔مسٹر برگر،آسٹریلیا کی ایک برگر چَین، نے ایک بڑی زبردست پیشکش متعارف کرائی ہے، جس کے تحت لوگ زندگی بھر مفت برگر کھا سکتے ہیں ۔ مفت برگر کھانے کے لیے آپ کو صرف ایک چھوٹا سا کام کرنا ہوگا ۔اپنا نام تبدیل کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

سب سے پہلےدس افراد جو اپنا آخری نام برگر رکھیں گے اور نام تبدیلی کے تصدیقی سرٹیفیکیٹ کی ایک کاپی 31 جولائی تک بھیجیں گے تو انہیں زندگی بھر یا پھر جب تک ، تب تک وہ اپنا پرانا نام نہیں رکھ لیتے مفت برگر دیا جائے گا۔اس پیشکش کا یہ مطلب نہیں کہ آپ جتنے چاہے برگر کھا سکتے ہیں ۔اس پیشکش کے تحت آپ ایک ہفتے میں صرف سات برگر حاصل کر سکتے ہیں۔ اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے والے کے لیے ضروری ہے کہ اس کی عمر 18 سال سے زیادہ ہو اور اس کا تعلق آسٹریلیا سے ہی ہو، تاکہ وہ ہر روز برگر کھا سکے۔
مسٹر برگر کے مارکیٹنگ مینیجر کا کہنا ہے کہ لوگ اس پیشکش میں دلچسپی تو بہت لے رہے ہیں مگر ابھی تک کسی نے اپنا نام تبدیل نہیں کیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu