انگور کے ایک گچھے کی قیمت 11ہزار ڈالر۔ نیا ریکارڈ بن گیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 10 جولائی 2016 00:43

انگور کے ایک گچھے کی قیمت  11ہزار ڈالر۔ نیا ریکارڈ بن گیا

اشیکاوا، جاپان میں ہونے والی نیلامی میں انگور کا ایک گچھا نئی ریکارڈ قیمت پر یعنی 11ہزار ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔روبی رومن کہلانے والے اس انگور کے گچھے میں 30 دانے تھے، جو 11 لاکھ ین یا 10938 ڈالر میں فروخت ہوئے، یعنی اس انگور کے گچھے میں شامل ہر انگور کے دانے کی قیمت 350 ڈالر تھی۔
روبی رومن انگور کی ایک خاص قسم ہے، جو صرف اشیکا پریفیکچر، جاپان میں ہی خصوصی طور پر کاشت کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

سرخ رنگ کے اس انگور کا ہر دانہ پنگ پانگ بال کے سائز کا ہوتا ہے۔جاپان میں انگوروں کی اس نئی ورائٹی کو 2008 میں متعارف کرایا گیا تھا۔
نیلامی میں جو انگور فروخت ہوئے انہیں روبی رومن انگور کی تمام شرائط پورا ہونے کے بعد روبی رومن قرار دے کر فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ اس انگور کے ہر دانے کا سائز 0.7 اونس اور اس میں قریباً 18فیصد شکر تھی۔
جاپان میں قیمتی پھلوں کو پرانی شراب کی طرح تحفے میں دیا جاتا ہے۔ جاپان میں ہی 2015 میں تربوز کے دو دانے 12 ہزار ڈالر میں فروخت ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu