والدین توبیٹی کو چھٹیوں میں سیر کرانے لے جانا چاہتے تھے مگر بیٹی نے پولیس کو بلا لیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 23 اگست 2016 04:18

والدین توبیٹی کو چھٹیوں میں سیر کرانے لے جانا چاہتے تھے مگر بیٹی نے پولیس کو بلا لیا

ایک نوجوان لڑکی نے پولیس میں اپنے والدین کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے۔لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کے والدین اسے زبردستی اپنے ساتھ چھٹیوں پر لے جانا چاہتےہیں۔
مسسی ساگا ، کینیڈا سے تعلق رکھنے والی 15سالہ لڑکی نے حکام کو فون کیا کہ اس کے والدین اسے اپنے ساتھ زبردستی چھٹیاں گزارنے کے لیے لے جانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)


اونٹاریو پرونشل پولیس نے تصدیق کی کہ یہ خبر بالکل درست ہے۔ پولیس حکام کا کہناہے کہ یہ ریسکو سروس 911کا درست استعمال نہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کالز پولیس ذرائع کو غیرضروری طور پر مصروف کر دیتی ہے، جس سے دوسرے لوگوں کی حفاظت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی بالکل محفوظ ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu