یہ جوڑا 52 سالوں سے ایک دوسرے سے ملتے جلتے کپڑے پہنتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 31 اگست 2016 23:35

یہ جوڑا 52 سالوں سے ایک دوسرے سے ملتے جلتے کپڑے پہنتا ہے

واشنگٹن۔ ایک لڑکے کا کہنا ہے کہ اس کے دادا اور دادی 52 سالوں سے ایک جیسے رنگوں کے کپڑے پہنتے ہیں۔
انتھونی گارگیولا نے اپنے دادا اور دادی کی بہت سی تصویریں شیئر کی ہیں،جن میں انہیں ایک جیسے رنگوں کے کپڑے پہنے دکھایا گیاہے۔

(جاری ہے)


انتھونی نے اپنے سٹیٹس میں لکھا کہ 52سالوں سے شادی شدہ میرے دادا اور دادی ہر روز ایک دوسرے سے ملتے جلتے کپڑے پہنتے ہیں۔
انتھونی نے بتایا کہ اس کے دادا 76سالہ ایڈ اور دادی 74سالہ فران نے بطور سکوائر ڈانسر پرفارمنس دی تھی، جس کے بعد وہ ایک جیسا لباس پہنتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu