جاپانی ماہی گیر نے اپنی کراٹے کی مہارت سے ریچھ کو بھاگنے پر مجبور کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 3 ستمبر 2016 23:34

جاپانی ماہی گیر نے اپنی کراٹے کی مہارت سے ریچھ کو بھاگنے پر مجبور کر دیا

مایباشی، جاپان۔ ایک جاپانی شخص پر ریچھ نے حملہ کیا تاہم جاپانی شخص کی کراٹے کی مہارت کے باعث یہ حملہ ناکام ہوگیا۔
جاپانی شخص دریائے جیزو کے کنارے بیٹھا مچھلیاں پکڑرہا تھا کہ 6فٹ اونچے ایشیائی سیاہ ریچھ نے اس پر حملہ کر دیا۔63سالہ شخص، جو کراٹے میں بلیک بیلٹ ہے، نے اپنے کراٹے کی مہارت کو استعمال کرتے ہوئے ریچھ کا مقابلہ کیا اور اسے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

(جاری ہے)

اس شخص کا کہنا ہے کہ ریچھ سے لڑائی کے آخر میں اسے ریچھ کی آنکھوں میں انگلی مارنے کا موقع مل گیا ، جس کی وجہ سے ریچھ فرار ہوگیا۔لڑائی کے بعد یہ شخص خود ہی ہسپتال پہنچ گیا جہاں اس کو لگنے والے زخموں کی مرہم پٹی کی گئی۔
گنما پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے پاس علاقے میں ریچھ کے موجود ہونے کی رپورٹس موجود ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص ریچھ کو دیکھے تو اس سے لڑائی کی کوشش نہ کرے بلکہ اس سے دور ہٹ کر خاموشی سے پولیس کو مطلع کر دے۔

Browse Latest Weird News in Urdu