گاڑی میں کتنے افراد سوار ہیں؟ بس گنتے ہی رہیں

Ameen Akbar امین اکبر پیر 3 اکتوبر 2016 22:35

گاڑی میں کتنے افراد  سوار ہیں؟ بس گنتے ہی رہیں

اکثر لوگوں کو کام پر جاتے ہوئے بھری ہوئی بس یا ویگن میں بیٹھنا پڑے تو سفر کافی تکلیف میں گزرتا ہے لیکن روسی مزدوروں کے ایک گروپ نے کارپولنگ(مل کر کار میں سفر کرنا اور اخراجات آپس میں تقسیم کر لینا) کی انتہا ہی کردی۔ ایک ویڈیو کے مطابق کوہ اورال میں سفر کرنے والی گاڑی سے جب مزدور نکلنا شروع ہوئے تو دیکھنے والے حیران رہ گئے۔اپنے انتہائی تکلیف دہ سفر کے باوجود مزدور گاڑی میں سے نکلتے اور کیمرے کو دیکھ مسکراتے رہے۔

(جاری ہے)

بالکل کسی سرکس کی طرح جب اس گاڑی سے مزدور نکلے تو نکلتے ہی رہے۔ اس گاڑی اور اس کی ڈگی میں 17 افراد سفر کر کے اپنی منزل مقصو د تک پہنچے تھے۔ حیرت کی بات یہ بھی ہے کہ اتنے سارے آدمیوں کے باوجود دوافراد اپنے ساتھ گٹار اور اکارڈین بھی لے آئے۔ گاڑی سے اترنے کے بعد وہ دھنیں بھی بکھرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu