جس کی بیوی ہلکی وہی یہ دوڑ جیت سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 10 اکتوبر 2016 23:29

جس کی بیوی ہلکی وہی یہ دوڑ جیت سکتا ہے

دنیا کے بہت سے علاقوں میں شادی کے بعد بیوی کو اٹھانا خوش بختی سمجھا جاتا ہے۔ تاہم بیوی کواٹھا کر روکاٹیں پار کرنے اور ریت یا پانی پر دوڑنےسے انعام بھی ملتا ہے۔
اسی طرح کے ایک مقابلے، جس میں شوہر اپنی بیویوں کو اٹھا کر دوڑتے ہیں، کا نام نارتھ امریکن وائف کیرینگ چیمپئن شپ ہے۔ہفتے کو نیوری، مین، امریکا میں ہونے والے اس مقابلے میں مین کا ہی ایک جوڑا جیت گیا۔

یہ جوڑا اب اگلے سال فن لینڈ میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا۔
ایلیٹ اور جیانا کے ساتھ اس 17ویں سالانہ دوڑ میں 43دوسرے جوڑے بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

ایلیٹ کو اس دوڑ میں جیتنے پر اپنی بیوی کے وزن کے برابر شراب اور پیسے (665ڈالر) انعام میں ملے ہیں۔ اس مقابلے میں ایلیٹ نے اپنی بیوی کواٹھاکر 278 گز کا فاصلہ 59.18 سیکنڈ میں طےکیا۔
اس مقابلے کی اصل کے بارے میں فن لینڈ میں بہت سی کہانیاں سننے کو ملتی ہیں۔

ایک کہانی رونکائینن ڈاکو سے متعلق ہے ۔ 19ویں صدی کے شروع میں اس ڈاکو کا گینگ دیہاتوں کو تباہ کر کے عورتوں کو اٹھا کر بھاگ جاتا تھا۔ ایک دوسری روایت کے مطابق رونکائینن اپنے گینگ میں شامل ہونے والے ڈاکو کی سخت جانی چیک کرنےکے لیے اسے بھاری وزن یا عورت کے ساتھ دوڑ لگواتا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu