عورت نے 20 دوست بنائے، سب سے آئی فون 7 لیا اور فروخت کرکے مکان خرید لیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 1 نومبر 2016 23:53

عورت نے 20 دوست بنائے، سب سے آئی فون 7 لیا اور فروخت کرکے مکان خرید لیا

شینزن، چین سے تعلق رکھنے والی ایک عورت کی جہاں سوشل میڈیا پر تعریف کی جا رہی ہے ، وہاں بہت تنقید بھی ہورہی ہے۔ کہا جا رہا ہےکہ اس عورت نے تحفے میں اپنے 20دوستوں سے آئی فون 7 لیا اور سب فونز کو فروخت کرکے مکان خرید لیا۔
پراؤڈ کیاوبا نام کے ایک بلاگر نے سب سے پہلے آن لائن لکھاکہ اس کے دفتر میں کام کرنے والی شولی نام کی لڑکی نے شہر میں اپنے 20 بوائے فرینڈز سے ایک ایک آئی فون 7 لیا اور ان سب کو پرانا سامان خریدنے والی کمپنی ہوئی شو باؤ کو 18ہزار ڈالر میں فروخت کردیا۔

اس کے بعد شولی نےاس رقم کو دیہاتی علاقے میں ایک مکان خریدنے کےلیے جمع کرادیا۔
بلاگر کا کہنا ہےکہ دفتر میں ہر کوئی اس بارے میں باتیں کر رہا ہے۔ اس نے مزید لکھا کہ جانے اس کےبوائے فرینڈز پر یہ سب سن کر کیا گزر رہی ہوگی۔

(جاری ہے)


اس خبر کے وائرل ہوتے ہیں لوگوں نے ملےجلے ردعمل کا مظاہرہ کیا۔ چند لوگوں نے عورت کی تعریف کی اور بہت سوں نسے اس پر تنقید اور غصے کا اظہار کیا۔ کچھ نے اس خبر پر شک کااظہار کیا تاہم ہوئی شی باؤ نے مقامی میڈیا کو تصدیق کی کہ اس نے اپنی ایک گاہک سے 890 ڈالر فی فون کے حساب سے 20 فون خریدیے ہیں۔ ہوئی شی باؤ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ اس خبر کے سامنے آنے سے شولی کی روزمرہ زندگی متاثر ہوئی ہے اور وہ مقامی میڈیا کو انٹرویو دینا نہیں چاہتی۔

Browse Latest Weird News in Urdu