سب سے لمبے برطانوی کیچوے کے قتل پر سوشل میڈیا خاموش نہ رہ سکا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 4 نومبر 2016 23:30

سب سے لمبے برطانوی کیچوے کے قتل پر سوشل میڈیا  خاموش نہ رہ سکا

ڈیو نام کے کیچوے کو برطانیہ کے سب سے لمبے کیچوے کا اعزاز حاصل ہے۔ باقاعدہ ایک تقریب کا انعقاد کر کے ڈیو کی پیمائش کی گئی تھی۔ ڈیو کی لمبائی 40 سینٹی میٹر ہے، وہ برطانیہ میں اب تک ملنے والا سب سے لمبا کیچوا ہے۔تاہم اس کی یہ لمبائی ہی اس کی کم عمری کا باعث بن گئی ہے۔
نیشنل ہسٹری میوزیم کی ماہر ایما شرلاک کا کہنا ہے کہ ڈیو کو نیشنل کلیکشن میں شامل کرنے کے لیے بے حس کر دیا گیا ہے۔

جب ایما سے سوال کیا گیا کہ کیا ڈیو کو قتل کردیا گیا ہے تو اس نے سائنس کےنام پر اس کا اقرار کر لیا۔
جب سے ڈیو کی موت کا اعلان ہوا ہے سوشل میڈیا پر لوگ ہیش ٹیگ #justicefordave سے اس کے لیے انصاف کی آواز بلند کر رہے ہیں۔
26 گرام وزنی کیچیوا (جسے lumbricus terrestris کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) پاؤل ریس کو ملا تھا۔

(جاری ہے)

اس کے سوتیلے بیٹے جارج نے اسے ڈیو کا نام دیا تھا۔


ایما کا کہنا ہے کہ ڈیو کو مارنے سے پہلے اسے بے حس کر دیا گیا تھا، یہ بالکل بھی تکلیف دہ نہیں تھا۔ ایما کا کہنا ہے کہ ڈیو کو محفوظ کرنے کے لیے یہ ضروری تھا، محفوظ ہو کر اب وہ لا فانی ہو گیا ہے۔

سب سے لمبے برطانوی کیچوے کے قتل پر سوشل میڈیا  خاموش نہ رہ سکا

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu