تھائی لینڈ کے ایک شعبدہ باز نے انیس زہریلے کوبرا سانپوں کو بوسہ دے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

اتوار 8 اکتوبر 2006 13:09

تھائی لینڈ کے ایک شعبدہ باز نے انیس زہریلے کوبرا سانپوں کو بوسہ دے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
بینکاک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2006ء) تھائی لینڈ کے ایک شعبدہ باز نے انیس زہریلے کوبراسانپوں کو بوسہ دے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تھائی لینڈ کے ساحلی علاقے کون کہین میں پنتالیس سالہ گہم چائبودی نے اس مشکل اور جان لیوا کرتب کا مظاہرہ کرتے ہوئے انیس زیریلے سانپوں‌کو بوسہ دیا جس کے لئے انہوں‌نے ایک گھنٹے سے کچھ کم وقت صرف کیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکا کے گورڈن کیٹس نے انیس سو ننانوے میں قائم کیا تھا جب انہوں نے گیارہ زہریلے سانپوں‌کو بوسہ دیکر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں‌اپنا نام درج کرا تھا۔

گہم چائبودی گزشتہ بارہ سال سے سانپوں‌کے درمیان زندگی گزار رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اب تک صرف تین مرتبہ سانپ نے اس کو کاٹا ہے ۔گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے قوانین کے مطابق سانپ کو ایک کامیاب بوسہ اس وقت قرار دیا جاتا سکتاہے جو سانپ کے سر کے اوپر دیا جائے لیکن اگر اس دوران سانپ اس کو کاٹ لے تو اس کو شمار نہیں‌کیا جاتا ہے ۔گہم چائبودی نے بتایا کہ اس مقابلے کے لئے اس نے زبردست تیاری کی ہے کیونکہ اس کے لئے مضبوط اعصاب اور جسم کی ضرورت ہوتی ہے

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu