ایس ایم ایس کا جنون،پاکستانی قوم نے ایک سال میں ایک ارب20کروڑروپے ہوا میں اڑادیے

منگل 10 اکتوبر 2006 12:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر۔2006ء) پاکستانی قوم کو مختصرپیغام سانی(ایس ایم ایس) کا جنون ہوگیا ہے اور ایک سال کے دوران ایک ارب20کروڑ روپے سے بھی زائدایس ایم ایس کردیے ایس ایم ایس نوجوان نسل کا پسندیدہ مشغلہ بن گیا۔

(جاری ہے)

موبائل فون آپریٹروں کی طرف سے فراہم کی جانے والی ویلیوایڈڈسروسزمیں مختصرپیغام رسانی(ایس ایم ایس)سب سے قبول سروس شمار ہوتی ہے ایسے زیادہ شرح تعلیم کے معاشروں میں زیادہ مقبول سمجھاجاتا ہے لیکن پاکستان میں ایس ایم ایس کی مقبولیت حیران کن قرار دی جارہی ہے جس کی بڑی وجہ سے ایس ایم ایس کے کم نرخ ہیں جبکہ مقامی زبانوں میں ایس ایم ایس آوازی پیغام بھی مقبول ہورہے ہیں پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کی سالانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال2005-06ء کے دوران ایس ایم ایس کی تعداد میں116فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے جب سال کے دوران پاکستانی قوم نے ایک ارب20کروڑ60لاکھ ایس ایم ایس کیے ایک سال قبل یہ تعداد59کروڑ90لاکھ تھی ایک موبائل فون آپریٹر کے نائب صدر مارکیٹنگ نے بتایاکہ پاکستانی قوم میں ایس ایم ایس کلچرتیزی سے فروغ پارہاہے جبکہ موبائل فون کمپنیوں نے ایس ایم ایس کے نرخ کئی گنا کم کردیے ہیں ایک نئے آپریٹرکی طرف سے ایس ایم ایس مفت کرنے کے بعد دیگرکمپنیوں نے بھی ایس ایم ایس کے نرخ کم کیے اور اب12پیسے نوجوانوں میں ایس ایم ایس انتہائی مقبول ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu