آسٹریلوی پارلیمنٹ کی پہاڑی سے سینکڑوں افراد کی ایک ساتھ آخری بار قلابازیاں

آسٹریلوی پارلیمنٹ کی پہاڑی سے سینکڑوں افراد کی ایک ساتھ آخری بار قلابازیاں

کنبیرا، آسٹریلیا۔ 700 سے زیادہ افراد آسٹریلیا کی پارلیمنٹ کے لان میں،جو ایک پہاڑی پر واقع ہے، جمع ہوئے اور آخری بار قلابازیاں کھاتے اور گھومتے ہوئے نیچے آگئے۔ پارلیمنٹ کی عمارت کے گرد باڑ لگانے کی منطوری دی جا چکی ہے جس کے بعد کوئی بھی شخص اس طرح کی حرکتیں نہیں کر سکےگا۔
34سالہ لیسٹر یاؤ، کنبیرا سے تعلق رکھنے والا ماہر تعمیرات ہے۔

اس نے فیس بک پر اپنے ذاتی دوستوں کے ساتھ ایک ایونٹ شروع کیا، جس میں کہا گیا کہ وہ باڑ بننے سے پہلے پہاڑی سے آخری بار گھومتے ہوئے نیچے آئیں گے۔

(جاری ہے)

جلد ہی لیسٹر کا یہ ایونٹ وائرل ہوگیا اور سینکڑوں افراد نے ایونٹ میں شرکت کا عندیہ دے دیا۔
لیسٹر کا کہنا ہے کہ وہ 20دوستوں اور فیملی ممبرز کے ساتھ یہ ایونٹ شروع کرنا چاہتا تھا مگر پھر اس کے شرکا کی تعداد 600 سے 700 تک ہوگئی۔


ٹوئٹر پرپوسٹ ہونے والی ویڈیو میں سینکڑوں افراد کو ایک ساتھ پہاڑی کی گھاس پر گھومتے ہوئے نیچے آتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پچھلے دو ماہ کے دوران پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کرنے والے افراد 2 بار بہت آرام سےپارلیمنٹ میں گھس گئے تھے، اسی وجہ سے اب پارلیمنٹ اور لان کے ساتھ ایک باڑ لگائی جائے گی، جس کے بعد کوئی اس پہاڑی تک بھی نہیں آ سکے گا۔

وقت اشاعت : 20/12/2016 - 23:54:45

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments