ہرروز اپنی شرٹ کے رنگ کے مطابق مشروب پینے والا انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا

ہرروز اپنی شرٹ کے رنگ کے  مطابق مشروب پینے والا انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا

16سالہ برائن میلان کا تعلق سٹیفورڈ کاؤنٹی ، ورجینیا سے ہے۔ ہائی سکول میں پڑھنے والا برائن ان دنوں انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہے۔ ایک دن برائن نے بطور مزاح کے بغیر کسی کوبتائے اسی رنگ کی ٹی شرٹ پہنی جس رنگ کے مشروب کی بوتل اس کے پاس تھی۔ اس کے بعد یہ برائن کی عادت ہی ہوگئی۔ برائن کی یہ عادت کسی سے چھپی نہ رہی۔برائن کی ایک کلاس فیلو نے خفیہ طور پر اس کی تصاویر بنانا شروع کردی۔

(جاری ہے)

کچھ دن کے بعد اس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر برائن کی تصاویر شیئر کہ برائن اسی رنگ کی شرٹ پہنتا ہے جس رنگ کے مشروب کی بوتل پیتاہے۔
ٹوئٹر کی یہ پوسٹ ایک لاکھ پچیس ہزار سے زیادہ بار ری ٹوئٹ ہو چکی ہے۔

وقت اشاعت : 27/12/2016 - 19:43:39

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments