کار پارک کر کے بھولنے والے شخص کو اس کی کار 6ماہ بعد مل گئی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 1 جنوری 2017 23:27

کار پارک کر کے بھولنے والے شخص کو اس کی کار 6ماہ بعد مل گئی

گاڑی چابیاں تو بھول جانا تو عام بات ہے مگر آپ کو یہ سن کر حیرت ہوگی کہ ایک شخص اپنی گاڑی پارک کر کے بھول گیا کہ اس نے کہاں پارک کی تھی۔
بی ایم ڈبلیو ڈرائیور نے 6 ماہ پہلے مانچسٹر میں سٹون روز کنسٹرٹ میں جانے کے لیے اپنی گاڑی کثیر المنزلہ کار پارک میں پارک کی۔سکاٹ لینڈ سے آنے والا شخص کنسرٹ کے بعد بھول گیا کہ اس نے اپنی گاڑی کہاں پارک کی ہے۔

(جاری ہے)

پانچ دن تک وہ اپنی گاڑی تلاش کرتا رہا پھر اس نے تلاش ترک کر دی۔
اس کے بعد اس شخص نے کئی کمپنیوں اور کونسل کو ای میل کی کہ شاید انہوں نے اسے پایا یا ہٹایا ہو۔ اگست میں اس نے گاڑی کی چوری کی رپورٹ درج کرا دی۔
اب 6 ماہ بعد پولیس کو کسی نےایک جگہ کھڑی بی ایم ڈبلیو کی اطلاع دی، جس کی چوری یا گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی جا چکی تھی۔پولیس نے اس شخص سے رابطہ کر کے اسے کار ملنے کی خوش خبری سنائی لیکن ساتھ ہی اسے یہ بھی بتا دیا کہ اس کی پارکنگ کا بل 5000 پاؤنڈ ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu