اسے کہتے ہیں ”بہن چارہ“۔ ایک شخص نے ٹرین میں ایک عورت کو میک اپ کرنے سے روکا تو سب عورتیں میک اپ کرنے لگیں

Ameen Akbar امین اکبر پیر 2 جنوری 2017 23:48

اسے کہتے ہیں ”بہن چارہ“۔ ایک شخص نے ٹرین میں ایک عورت کو میک اپ کرنے سے روکا تو سب عورتیں میک اپ کرنے لگیں

لندن۔ ٹرین میں سوار ایک شخص نے ایک عورت کو میک اپ کرنے سے منع کیا تو ٹرین میں سوار تمام عورتوں نے اظہار یک جہتی کے لیے میک اپ شروع کر دیا۔
نئے سال کی شام کو جب سب لوگ 2016 کو خداحافظ کہنے کی تیاریوں میں تھے ایسےمیں ایک شخص نے ٹرین میں ایک ایسی لڑائی شروع کرنے کی کوشش کی، جس میں وہ کبھی بھی نہیں جیت سکتا تھا۔

(جاری ہے)


ٹوئٹرصارف Rosamundi ،جواسی ٹرین میں سوار تھی، نے بتایا کہ ٹرین میں سوار ایک شخص نے ایک عورت کو کہا کہ ٹرین میں میک اپ نہ کرے۔ یہ سننا تھا کہ ٹرین میں سوار تمام عورتیں ہی میک اپ کرنے لگیں۔
یہ ہوتا ہے ”بہن چارہ“۔

Browse Latest Weird News in Urdu