دو سالہ بچے نے اکیلے ہی حادثے کا شکار ہونے والے اپنے جڑواں بھائی کی زندگی بچا لی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 3 جنوری 2017 23:48

دو سالہ بچے نے اکیلے ہی حادثے کا شکار ہونے والے   اپنے جڑواں بھائی  کی زندگی بچا لی

ایک دو سالہ امریکی بچے نے اکیلے ہی حادثے کا شکار ہونے والے اپنے جڑواں بھائی کی زندگی کو بچا لیا۔بوڈی اور اس کا جڑواں بھائی بروک شوف گھر میں کھیل رہے تھے۔ کھیلتےہوئے دونوں نے بیڈروم میں رکھے ڈریسر پر چڑھنے کی کوشش کی، جس کے نتیجےمیں ڈریسر بروک پر گر گیا۔اس وقت گھر میں کوئی بڑا بھی موجود نہیں تھا۔

(جاری ہے)


بروک ڈریسر کے نیچے رونے لگا جبکہ بوڈی اپنے ہواس کو قائم رکھتے ہوئے اس کو بچانےکے طریقے ڈھونڈنے لگا۔

بوڈی نے پہلے پہل تو دونوں ہاتھوں سے ڈریسر کو اٹھانے کی کوشش کی پھر اس کے بعد ڈریسر کو دونوں ہاتھوں سے دھکیلا تو وہ پیچھے ہٹ گیا اور بروک اس کے نیچے سے نکل آیا۔
اس سارے واقعے کی ویڈیو بھی بن گئی، جسے دونوں بچوں کے والدین نے پوسٹ کر دیا۔بچوں کے باپ رکی نے فیس بک پوسٹ میں کہا ہے کہ مجھے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ہچکچاہٹ ہو رہی ہے تاہم آگاہی کے لیے اسےپوسٹ کر رہاہوں۔

Browse Latest Weird News in Urdu