قانون سازی نہ ہونے کے باعث چینی والدین اپنے ہی بچوں کو اغوا کر رہے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر منگل 3 جنوری 2017 23:48

قانون سازی نہ ہونے کے باعث چینی والدین اپنے ہی بچوں کو اغوا کر رہے ہیں

چین میں والدین کی علیحدگی کی صورت میں بچے کی تحویل کی باقاعدہ قانون سازی نہ ہونے کے باعث والدین اپنے ہی بچوں کو اغوا کر رہے ہیں۔ چینی قوانین والدین میں سے کسی ایک کو بھی بچے کو اپنی تحویل میں لینے سے نہیں روکتے۔ بچوں کی تحویل کے مقدمات میں بھی ججز والدین میں سے اس کے حق میں ہی فیصلہ کرتے ہیں جس کی تحویل میں اس وقت بچہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ایسی صورت میں بچے کے ماں یا باپ عدالتی احکامات کےبرخلاف بچے کو اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔

چین میں طلاق کے مقدمات میں شوہر یا بیوی اکثر بچے کو ایک دوسرے سے چھینتے رہتےہیں۔
ابھی بظاہر ایسا نہیں لگتا کہ چین میں یہ پالیسی تبدیل ہوگی۔ چینی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ اس کی توجہ بچے کے زیادہ سے زیادہ فائدے کی طرف مرکوز ہے۔
بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ چین میں صرف ایک بچے کی پالیسی کی وجہ سے والدین طلاق کی صورت میں بچے کو اپنے پاس رکھنے کے لیےکچھ بھی کر گزرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu