چین میں 31 میل لمبا فلوٹنگ واک وے سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 5 جنوری 2017 23:44

چین  میں 31 میل لمبا فلوٹنگ واک وے سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا

چین نے حال ہی میں ایک بہت بڑا فلوٹنگ واک وے بنایا ہے۔اس واک وے کی لمبائی مین ہیٹن کے واک وے سے دوگنی ہے۔31 میل لمبا یہ واک وے جنوب مغربی چین کے صوبے گوئیزہو کی لوڈیان کاؤنٹی میں دریائے ہونگشوئی پر بنایا گیاہے۔

(جاری ہے)


رات کے وقت ہزاروں لائٹوں کی روشنی اس واک وے کے حسن میں اضافہ کر دیتی ہیں۔اس واک وے کو نئے سال کے پہلے دن سیاحوں کے لیے کھولا گیا تھا۔ چند دنوں میں ساٹھ ہزار سے زیادہ سیاح اس کی سیر کو آ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu