لندن کے نابینا شخص کو لوگوں سے اپنے اندھے پن کی معافی بھی مانگنا پڑتی ہے۔ لوگوں کی زیادتیوں کی ویڈیو فلم بنانا شروع کردی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 6 جنوری 2017 23:48

لندن کے نابینا شخص کو  لوگوں سے اپنے  اندھے پن  کی معافی بھی  مانگنا پڑتی ہے۔ لوگوں کی زیادتیوں کی ویڈیو فلم بنانا شروع کردی

امیت پٹیل خود تو نہیں دیکھ سکتا کہ اس کے ساتھ زیادتی کرنے والاکون ہے تاہم اس کی رہنمائی کرنے والا کتا نہ صرف انہیں دیکھتا ہے بلکہ اُن کی زیادتیوں کا نشانہ بھی بنتا ہے۔
37سالہ سابق ڈاکٹر پانچ سال پہلے keratoconus کے باعث دیکھنے کے قابل نہ رہا اور اپنی رہنمائی کرنے والی کتیا ککا پر انحصار کرنے لگا۔اپنے روز مرہ کےکاموں کے لیے باہر جاتے ہوئے وہ ککا کو اپنے ساتھ رکھنے لگا۔

چند دن بعد ہی اسے باہر کی مشکلات کا اندازہ ہوگیا۔لوگوں کی زیادتیوں کو ریکارڈ کرنے کے لیے اس نے ککا پر گو پرو کیمرہ لگایا اور اپنی سارے دن کی مصروفیات ریکارڈ کرنے لگا۔ شام کی اس کی بیوی اس ریکارڈنگ کو دیکھتی ہے اور اسے بھی لوگوں کے بارے میں بتاتی۔ امیت کے مطابق جب وہ ریلوے اسٹیشن پر ہوتا ہے تو سٹاف اس کی مدد کرنے کی بجائے بلانے کے باوجود اسے نظر انداز کردیتا ہے تاہم بعد میں کہتا ہے کہ انہوں نے اسے دیکھا ہی نہیں تھا جس کے باعث وہ مدد نہ کر سکے لیکن ریکارڈ کی ہوئی ویڈیوز سے پتا چلتا ہے کہ سٹاف اسے دیکھ کر جانتے بوجھتے نظر انداز کرتا ہے۔

(جاری ہے)


امیت نے بتایا کہ ایک بار برقی زینوں پر وہ اور ککا کھڑے تھے، جس کے باعث پیچھے کھڑے لوگوں کو نیچے آنے میں ذرا سی تاخیر ہوگئی۔ اس پر ایک عورت نے اس سے مطالبہ کیا کہ وہ پیچھے کھڑے ہوئے تمام لوگوں سے معافی مانگے۔ اس پر امیت نے کہا کہ کیا وہ اپنے اندھے پن کی معافی مانگے، جس پر اس عورت نے کھردرے انداز میں کہا کہ ”ہاں“۔
امیت کی ریکارڈ کی ہوئی ویڈیوز سے پتا چلتا ہے کہ ٹرین میں لوگ جان بوجھ کر اسے سیٹ نہیں دیتے۔

کئی عورتیں خالی سیٹ پر بیگ رکھ دیتی ہیں جس کے باعث ککا اس کے لیے سیٹ تلاش نہیں کر سکتی۔ اگر سیٹ تلاش کر لے تو لوگ اسے چھڑی سے مارتے ہیں، جس پر خوفزدہ ہوکر پیچھے ہٹ جاتی ہے۔ امیت کا کہنا ہے کہ جب اسے سیٹ کی انتہائی سخت ضرورت ہوتی ہے تو وہ ککا کے کان کے پیچھے ہاتھ پھیرتا ہے، جس کے بعد ککا وہاں تھوڑا سا پیشاب کر دیتی ہے، اس پر لوگ وہاں سے ہٹ جاتے ہیں۔

لندن کے نابینا شخص کو  لوگوں سے اپنے  اندھے پن  کی معافی بھی  مانگنا پڑتی ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu